شوبز

اس کیٹا گری میں 438 خبریں موجود ہیں

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے بعد اب بھارتی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروالیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ماہرہ خان نے بھارتی کلاتھنگ برانڈ ‘ساون گاندھی’ کے ملبوسات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر برانڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں۔ View this post on Instagram A post shared by SAWAN GANDHI (@sawangandhiofficial) ‘ساون گاندھی’ کے ملبوسات کی تشہیری مہم کے لیے کروائےگئے فوٹوشوٹ کو ماہرہ خان نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) ماہرہ خان کی اداکاری اور حُسن کے دیوانے بھارتی مداحوں نے اُن کے فوٹوشوٹ کے انداز کو خوب سراہا جبکہ پاکستانی مداحوں نے بھی اداکارہ کی تعریف کی۔ View this post on Instagram A post shared by SAWAN GANDHI (@sawangandhiofficial) واضح رہے کہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’رئیس‘ میں کام کرکے بھارت میں اپنی پہلی ڈیبیو بالی ووڈ فلم کی تھی، اُنہوں نے فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ اور شاہ رخ خان کے علاوہ نوازالدین صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔ فلم ’رئیس‘ میں کام کے بعد شاہ رخ خان اور ماہرہ خان متعدد مواقع پر ایک دوسرے کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔ شیئرٹویٹشیئر ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ مقبول خبریں ماہرہ خان کا بھارتی برانڈ کیساتھ فوٹوشوٹ وائرل یہ اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے، فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان شیر افضل مروت، علی خان عمران خان کا ماسک پہن کرقومی اسمبلی پہنچے پاکستان کے کون کون سے کھلاڑی آئی پی ایل اور پی ایس ایل کھیل چکے ہیں؟ سابق پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار پختونخوا اسمبلی؛ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب عہدوں کا فیصلہ ہوگیا، ہم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا، خالد مقبول بالی ووڈ میں طویل عرصے تک بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا، شاہد کپور نگراں وزیراعظم نے سمری میں ناقابل قبول زبان استعمال کی اورالزامات لگائے، صدر علوی darama سروے کیا مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کا الزام درست ہے؟ ہاں نہیں نتائج ملاحظہ کریں تازہ ترین سلائیڈ شوز سیاسی جماعتوں کا کامیابی پر جشن پنجاب اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری سیاسی جماعتوں کا کامیابی پر جشن پنجاب اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری by TaboolaSponsored LinksYou May Like Walk-In Tub May Be Cheaper Than You Think In 2023 (Learn More) Walk In Bathtubs | Search Ads ایکسپریس کے بارے میں ضابطہ اخلاق ایکسپریس ٹریبیون ہم سے رابطہ کریں تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایکسپریس اردو facebook