0

جرمن ہوٹل انوکھے ڈیزائن کے قالین کیوجہ سے توجہ کا مرکز

کولوگنی: جرمنی میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے راہداری میں بےوجہ گھومنے یا شور کرنے والے گاہگوں کو کمرے میں رکھنے کیلئے راہداری کے فرش کا ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے جو لوگوں کے دماغ کو چکرا دے۔

جرمنی کے شہر کولوگنی میں موجود اس ہوٹل نے اپنے دالانوں میں دماغ چکرا دینے والے ڈیزائن کے قالین بچھائے ہیں۔

سمندر کے نیلے رنگ کے قالین ذہنی الجھن والے ڈیزائن پر مبنی ہیں۔ ان قالین کی تصویر Reddit پر ایک صارف نے شیئر کی جو کہ ہوٹل کے دورے کے دوران اس کا فرش دیکھ کر حیران رہ گیا۔

صارف نے لکھا کہ قالین پر اس پیٹرن والی لکیریں مہمانوں کو الجھا دیتی ہیں- ایسا لگتا ہے جیسے فرش کوئی ہموار سطح نہیں ہے۔ آپ اپنے ہوٹل کے لیے اس قالین کا انتخاب کیوں کریں گے؟۔

دیگر صارف نے اس تصویر پر کمنٹس پاس کیے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ لوگوں کو راہداریوں میں کھڑے رہنے اور زیادہ چلنے پھرنے سے روکتا ہے جبکہ بچوں کو بھی کمروں میں ہی رہنے پر مجبور کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں