0

انگلینڈ؛ سمندر میں وہیل مچھلی نے ماہی گیروں کی کشتی کو اُلٹا دیا

پورٹس ماؤتھ: انگلینڈ کے پانیوں میں ایک وہیل مچھلی نے ماہی گیری میں استعمال ہونے والی کشتی کو اُلٹا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولن اور وائٹ ییگر، دونوں بھائیوں نے انگلینڈ کے شہر پورٹسماؤتھ کے ساحل پر ایک کشتی کو پلٹنے والی وہیل کی فوٹیج ریکارڈ کی۔

مذکورہ بالا واقعے میں کشتی پر دو ماہی گیر موجود تھے جب وہیل نے انہیں سمندر میں پھینک دیا۔ تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

موقع پر موجود بھائیوں، کولن اور وائٹ ییگر فوراً ماہی گیروں کو بچایا۔

وائٹ ییگر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جس وقت ہم نے انہیں بچایا، ہم ماہی گیروں کے ردعمل سے حیران رہ گئے۔ وہ ٹھیک تھے، مسکرا رہے تھے۔ وہ اس بات سے زیادہ خوش تھے کہ وہ ٹھیک ہیں اور وہیل بھی ٹھیک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں