0

سمندر کی تہہ میں آکسیجن پیدا کرنے والی معدنیات دریافت

ایڈنبرگ: سائنسدانوں نے سمندر کی تہہ پر دھاتی معدنیات دریافت کی ہیں جو “ڈارک آکسیجن” پیدا کرتی ہیں۔

حالیہ نئی تحقیق ممکنہ طور پر ماضی کے ان مفروضوں کو ختم کردیتی ہے جس میں سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ہمارے سیارے کی آکسیجن صرف فوٹوسنتھیٹک جانداروں سے پیدا ہوتی ہے۔

سمندر کی سطح سے 13,000 فٹ کی گہرائی میں ہونے والی اس دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کی سمندری تہوں کی مکمل تاریکی میں بھی آکسیجن پیدا کی جا سکتی ہے۔ نئے نتائج ممکنہ طور پر زمین پر ایروبک زندگی کی ابتدا کے بارے میں ہماری موجودہ نظریات کو چیلنج کرتے ہیں۔

اسکاٹش ایسوسی ایشن فار میرین سائنس کے اینڈریو سویٹ مین نے کہا کہ کرہ ارض پر زندگی کے آغاز کے لیے آکسیجن ہونا ضروری ہے اور ہماری سمجھ یہ رہی ہے کہ زمین کی آکسیجن کی سپلائی فوٹو سنتھیٹک جانداروں سے شروع ہوئی۔ تاہم اب مذکورہ بالا تحقیق اس مفروضے کو ختم کرنے کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں