انسٹاگرام پر حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو نے لائن کنگ فلم میں مشہور وِلن، اسکارفیس کے لیجنڈ کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔
یہ ویڈیو کینیا کے سب سے مشہور شیر اسکارفیس کی ہے۔ ویڈیو میں شیر کے مرنے سے پہلے اس کے آخری لمحات کو قید کیا گیا ہے ۔
ویڈیو کا عنوان تھا ’اصلی شیر بادشاہ‘۔ جس نے ماسائی مارا قومی ریزرو پر برسوں حکومت کی۔ اسکارفیس ماسائی مارا نیشنل ریزرو میں حاکم، غلبے اور بقا کی ایک علامت رہ چکا ہے۔
اسکارفیس 2007 میں پیدا ہوا تھا اور افریقہ کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے اور تصویر کھینچے جانے والے شیروں میں سے ایک بن گیا۔
اس کی واضح خصوصیت اس کی دائیں آنکھ پر ایک گہرا نشان تھا جو 2012 میں ایک علاقائی لڑائی میں حاصل ہوا تھا۔
اس زخم نے اسے لائن کنگ فلم ولین سے متاثرہ افسانوی نام دلوایا ۔