ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مٹر، سویابین، مکئی اور نیلے پنیر کی وافر مقدار کھپت سے بیماریوں سے بچنے اور لمبی زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ تمام غذائیں اپنے اندر بھرپور مقدار میں اسپرمڈین نامی مرکب رکھتی ہیں جو کینسر، الزائمر اور پارکنسنز بیماری سے بچنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
ایک تحقیق میں سائنس دانوں کے علم میں یہ بات آئی کہ اسپرمڈین جسم کی سرکیڈیئن ردم کو پلٹا دیتا ہے، جس سے یہ ‘جوان’ ہوجاتا ہے اور عمر سے متعلق بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
محققین نے بتایا کہ پولی امائن کی کم ہوتی مقدار (وہ مرکبات جو تمام زندہ خلیوں میں موجود ہوتے ہیں) سرکیڈیئن ردم کو سست کرنے کا سبب بنتی ہے۔
سینیئر مصنف ڈاکٹر گاڈ ایشر نے بتایا کہ یہ دریافت سرکیڈیئن گھڑیوں (جسمانی گھڑی) اور میٹابولزم کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
ان کے مطابق کمزور سرکیڈیئن ریدیمسیٹی کو وسیع پیمانے پر عمر سے متعلقہ بیماریوں سے جوڑا گیا ہے، جن میں کینسر، الزائمرز بیماری، پارکنسنز بیماری اور سوزش شامل ہیں۔
پولی امائن تمام جانداروں میں موجود ضروری مالیکیول ہیں جو غذائی ذرائع سے اخذ کیے جاتے ہیں اور جسم کے خلیات کے ذریعہ تشکیل دیئے جاتے ہیں۔