0

بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے دی

سینٹ لوشیا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 206 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل مارش 37، گلین میکسویل 20، ٹِم ڈیوڈ 15، ڈیوڈ وارنر 6، مارکس اسٹوائنس 2 اور میتھیو ویڈ 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پیٹ کمنز 11 اور مچل اسٹارک 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3، کلدیپ یادو نے 2 جبکہ جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے تھے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی اور طوفانی 92 رنز کی باری کھیلی۔

جبکہ سوریا کمار یادو 31، شِیوم ڈوبے 28، رشبھ پنت 15 اور ویرات کوہلی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہاردک پانڈیا 27 اور رویندر جڈیجہ 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوائنس نے 2، 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں