0

105 سالہ خاتون نے ماسٹر کی ڈگری مکمل کرلی

کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں اپنی ماسٹر کی ڈگری مکمل کرلی۔

105 سالہ ورجینیا ’جنجر‘ ہسلوپ نے 1940 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور فوراً ہی اپنے ماسٹرز پر کام شروع کر دیا۔

بعد ازاں ورجینیا کے ہونے والے شوہر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادہ کی اور فائنل تھیسز جمع کرانے سے تھوڑا عرصہ پہلے ہی انہوں نے کیمپس چھوڑ دیا۔

ورجینیا ہسلوپ (جو اب واشنگٹن میں مقیم ہیں) تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہیں اور 20 سال تک مقامی اسکول بورڈ یاکیما اسکول بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر کے فرائض انجام دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں