0

کراچی کی تمام شاہراہیں کلیئرہیں،بارش کاپانی کہیں نہیں کھڑا،میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تمام شاہراہیں کلیئرہیں،بارش کاپانی کہیں نہیں کھڑا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں نےکام کیاہےتوسڑکوں سےپانی صاف ہواہے، مختلف علاقوں میں گلیوں میں پانی کھڑا ہے،کےایم سی کومددکی ہدایت کی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی نعیم الرحمان اورمصطفی کمال کیلئےمختلف اورمیرےلیےمختلف ہے، مشکلات اورپریشانیاں ہیں لیکن ہم کام کررہےہیں، ایم اےجناح روڈ اورآئی آئی جندریگرروڈکابراحال تھا،آج کلیئرہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پرتھے، مگر جماعت اسلامی کےٹاؤن چیئرمین نظرنہیں آئے، کمروں میں بیٹھ کرتنقیدکرناآسان ہےہم سڑکوں پرکام کررہےتھے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مجھےاب ڈی ایم اونےنوٹس کیاہےجس کامجھےپتاہی نہیں تھا،مجھے50ہزارکاجرمانہ کیاگیا،پتانہیں ان کومجھ سےکیامسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اورنہ کروں گا، کوئی ایک الیکشن مہم بتادیں جس میں میئرکراچی شامل ہواہو، ان کی تنقیدکاجواب دےدوں تومجھےالیکشن کمیشن کا نوٹس آجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں