0

بالی ووڈ کی میگا سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898’ بھی چوری کی نکلی

بالی ووڈ کی ایک اور چوری پکڑی گئی، باہو بلی سُپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ میں جنوبی کورین آرٹسٹ کا کام چوری کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین فلمی اینیمیشنز کے ماہر ’سنگ چوئی‘ نے الزام عائد کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم ’کالکی 2898AD‘ کے ہدایتکار نے اُن کا آرٹ ورک چوری کیا ہے۔

سنگ چوئی نے بھارتی ہدایتکار کی چوری کا باقاعدہ ثبوت بھی پیش کیا، اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس میں ایک تصویر اُن کے 10 سال پُرانے آرٹ ورک کی ہے جبکہ دوسری تصویر بھارتی فلم ’کالکی 2898AD‘ کے ایک سین کی ہے۔

فوٹو کولاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنگ چوئی کا آرٹ ورک اور فلم ’کالکی 2898AD‘ کا سین حیران کُن طور پر ایک جیسا ہے۔

جنوبی کورین آرٹسٹ نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنا یہ آرٹ ورک 10 سال قبل یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا جوکہ اب بھارتی فلم ‘کالکی’ میں استعمال کیا گیا ہے۔

سنگ چوئی نے مزید کہا کہ بھارتی ہدایتکار نے اُن کی اجازت کے بغیر اپنی فلم میں اُن کا آرٹ ورک استعمال کیا ہے جوکہ قابلِ تضحیک ہے۔

واضح رہے کہ ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’کالکی 2898AD‘ میں پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں