0

حج ادائیگی؛ زندگی بدلنے والے سفر پر جا رہی ہوں، ثانیہ  مرزا

مکہ مکرمہ: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا حج کی ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ حجاز مقدس پہنچ گئیں۔

ثانیہ مرزا نے روانگی سے قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں کو حج پر جانے کی اطلاع دیتے ہوئے غلطیوں پر معافی بھی طلب کی۔بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی بدلنے والے حج کے عظیم الشان سفر پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ امید ہے جب میں اس سفر سے واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہوگی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہوگا۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ میں آپ سب سے معافی کی طلب گار ہوں۔ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ دعا کرتی ہوں اللہ میری عبادات کو قبول فرمائے اور مجھے سلامتی کے راستے پر چلائے۔

ثانیہ مرزا نے 2010 میں کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی اور اُن سےایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ہے۔ شادی کے 14 برس بعد 2024 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں