پریس ریلیز ( بیورورپورٹ) دخترانِ پاکستان نے سبز ہلالی پرچم کیساتھ ایک سو بیس کلومیٹر پیدل سفر کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستانی محکموں کو خراج تحسین پیش کر کے دل جیت لیے, خواتین کے حقوق و تعلیم ہنر پر کام کرنے والے تمام اداروں کو سلام, رانا عمران صدر کرسٹل ویو, تفصیلات کے مطابق دیپالپور سے فلاحی خدمات کا آغاز کرنے والے ادارے کرسٹل ویو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ضلع اوکاڑہ کی خواتین کو تعلیم ہنر و ذاتی کاروبار کی فری ٹرییننگ کورسز کے ذریعے شعور و آگاہی فراہم کی, کچی آبادی پسماندہ طبقہ کی ہونہار خواتین میں قائدانہ صلاحیتوں کیلئے کھیل ایکسر سائز سیلف ڈیفینس پولیس انٹرنشپ کروا کے خواتین کو ذہنی و جسمانی طور پر خودمختار بنا دیا, اور ان نوجوان خواتین نے پاکستان بھر کی خواتین کو شعور و آگاہی اور ملک پاکستان کی ترقی کیلئے محنت میں عظمت کا جیتا جاگتا نمونہ پیش کیا, پاکستان بھر میں غربت سے جنگ لڑنے کیلئے فوری ذاتی کاروبار کی تعلیم و تربیت اور پہلا قدم اسٹارٹ اپ, گھریلو صنعت میں اضافہ اور ملکی معیشت کی بدحالی سے ہونے والے غیر یقینی نتائج سے غافل عوام کو سستی کی نیند سے جگانے کیلئے باہمت خواتین نے اوکاڑہ سے لاہورچار دن پیدل سفر کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کیا, انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا پہلا واقع ہے کہ ایک قافلہ احتجاج کیلئے گھروں سے نہیں نکلا بلکہ پاکستان کے تمام ادارواں کا ہاتھ تھامنے اور کندھے سے کندھا ملانے کیلئے ان کی آواز بننے کیلئے نکلا جس کا ثبوت ,قوم کی بیٹیوں نے پاکستان کی عزتوں کے محافظ پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو گلدستہ پیش کر کے کیا , ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا تحفظ مرکز پسماندہ اور پسے ہوئے طبقات کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں سرفہرست ادارہ ہے جس کی بدولت آج کرسٹل ویو کی گرلز کرکٹ ٹیم غریب آبادی سے لاہور پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی تک پیدل پہنچی ہے, اور ابھی ترقی کا یہ پہلا قدم ہے انشا اللہ پاکستان کی عوام کی فلاح کیلئے ہمیں ہزاروں کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑا تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے, قافلہ کی قیادت علیشہ دلشیر, صحیرا رحمان, صبیحہ, آرزو, المیشا انشرہ کر رہی تھیں جبکہ والدین اور سرپرست میں رحمان کنول, احمد فرید, ارسلان ,ندیم, اور کرسٹل ویو کے صدر رانا محمد عمران امپیکٹ والاشامل تھے.