0

چین: پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں میں جین تھراپی کامیاب

شنگھائی: حال ہی میں چین میں سماعت سے محروم بچوں کی جین تھراپی کی گئی جسکے نتیجے میں حیرت انگیز طور پر بچوں کی سماعت بحال ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی میں ایسے 5 بچوں پر مخصوص جین تھراپی کا تجربہ کیا گیا جو قوت سماعت سے یکسر محروم تھے۔ جین تھراپی کرنے کے بعد تمام بچوں کے دونوں کانوں میں سماعت کی بحالی کا مشاہدہ کیا گیا۔ مزید برآں تھراپی کے نتیجے میں بچوں میں بولنے کی صلاحیت میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

دو بچوں نے موسیقی پر ردعمل دینے کی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا جس میں موسیقی کی دھن پر رقص کرنا شامل تھا۔ یہ کیس ’نیچر میڈیسن‘ نامی جریدے میں رپورٹ کیا گیا ہے۔ شریک سینئر محقق زینگ یی چن نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ان تھراپی کے نتائج حیران کن ہیں۔

بچوں کے کان کے اندرونی حصے میں ایک متغیر وائرس کو انجیکٹ کیا گیا جس کے خول میں OTOF جین کی فعال کاپی موجود تھی۔ اس کیلئے وائرس کو کھوکھلا کیا گیا تھا۔ یہ وائرس جین کی کاپیاں کان کے اندرونی حصے میں منتقل کرنے کا ذمہ دار تھا۔

بچوں کا شنگھائی میں موجود فوڈان یونیورسٹی کے آئی اینڈ ای این ٹی اسپتال میں علاج کیا گیا اور 13 سے 26 ہفتوں تک ان کا مشاہدہ کیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں