0

امریکا میں بادل کے درمیان ایک عجیب و غریب سوراخ نمودار

ورمونٹ: امریکا کی ریاست ورمونٹ کے آسمان میں بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ دیکھا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے بادل کے درمیان ایک غیر معمولی سوراخ کی اطلاع دی جو ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں چپلین ویلی کے اوپر دیکھا گیا۔

این ڈبلیو ایس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کیا کہ اس قسم کے بادل عام طور پر اس وقت بنتے ہیں جب بادل کے پانی کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے ہوتا ہے لیکن پانی جما نہیں ہوتا۔

این ڈبلیو ایس نے مزید کہا کہ ایسے بادل میں یہ خاص سوراخ ممکنہ طور پر کسی ہوائی جہاز کی وجہ سے بنا ہوگا۔ جب ایک ہوائی جہاز بادل سے گزرتا ہے تو اس کے پروں اور باڈی کے ارد گرد کی ہوا پھیل جاتی ہے اور ٹھنڈی ہو جاتی ہے اور بالآخر پانی کی بوندیں بن کر برف کے چھوٹے کرسٹلز میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

یہ منجمد بوندیں زیادہ بھاری ہوتی ہیں اور بادل کے درمیان بنے سوراخ کو بند نہیں ہونے دیتیں۔ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے یہ سوراخ میں سے گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں