0

جلد پاکستان آئیں گے! کوہلی کی ٹیلیفونک کال کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی جلد پاکستان آمد کی امید ظاہر کردی۔

گزشتہ روز شوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف فون پر اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے بات چیت کررہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ امید ہے ہم جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ اب سب نے آنا شروع کردیا۔

کوہلی نے ٹیلیفونک گفتگو شہروز کاشف کی فیملی اور دوستوں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر کوہ پیما نے کوہلی کو ٹیم کے ساتھ پاکستان آنے پر ’’خوش آمدید‘‘ کہا۔

واضح رہے کہ اگلے برس پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنی ہے، جس میں بھارت سمیت 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں