0

سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ‘ہیرامنڈی’ کی اداکاراؤں نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ڈیبیو سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ بازارا’ کی کاسٹ میں شامل اداکاراؤں کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کے ذریعے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا ہے۔

اس سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ، شرمین سیگل اور فردین خان شامل ہیں، ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا جبکہ اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی۔

ریلیز کے چند دن بعد بھارتی میڈیا نے ہیرامنڈی کی کاسٹ اور ہدایتکار کے معاوضے کی تفصیلات شیئر کردی ہیں، رپورٹکے مطابق ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کو بھارتی 200 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیرامنڈی کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے تقریباََ 60 سے 70 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے جبکہ اداکاراؤں میں سب سے زیادہ معاوضہ سوناکشی سنہا نے 2 کروڑ روپے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق منیشا کوئرالہ اور ریچا چڈھا نے ایک ایک کروڑ روپے معاضہ لیا جبکہ ادیتی راؤ حیدری کو ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سنجیدہ شیخ کو 40 لاکھ جبکہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل کو 30 لاکھ سے زائد کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ہیرامنڈی میں ولی محمد کا کردار ادا کرنے والے فردین خان کو 75 لاکھ روپے بطورِ معاوضہ ادا کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں