0

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2297ڈالر ہو گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 239600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1201روپے کی کمی سے 205418روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.22روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں