آج بروز ہفتہ تحریک کشمیر ناروے کے جنرل سیکرٹری جناب محترم حاجی محمد ناصر صاحب کے
گھر ویسٹرلی میں تحریک کشمیر ناروے کے عہدیدران کا جناب محترم سید شاہ حسین کاظمی کی صدارت میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس مشاورتی اجلاس میں چیف ایگزیکٹو جناب محتوم چودھری رفاقت علی، جناب محترم نائب صدر راجہ مقبول حسین، تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری جناب محترم حافظ میاں محمد طیب، سینیئر رہنما جناب محترم ظہیراحمد اور سینیئر رہنما جناب محترم چودھری ناہید اسلم نے شرکت فرمائی۔
جیسا کہ تحریک کشمیر ہر سال ناروے کے قانون کو فالو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پرامن مظاہرے کرتی ہے اسی طرح آج کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ آنے والے پروگرامات کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی جس میں باقی تمام فلاحی تنظیموں, سیاسی, سماجی اور مذہبی افراد نے ملی جذبات کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس پروگرام کا مقصد مظلوم و معصوم کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی آواز کو اجاگر کرنا ہے اس لئے ہم سب اللہ رب العزت سے ہر وقت دعا گو رہتے ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے تمام کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو آزادی کا سورج دیکھنا نصیب فرمائے، اللہ تعالی آپ سبکا آنا قبول و منظور فرمائے، اللہ تعالی ہماری حاضری ہماری عبادات دعائیں ان معصوموں کے حق میں قبول فرمائے آمین!
تقریب کے آخر میں حاجی ناصر صاحب کی طرف سے حاضرین محفل کے لیے شاندار اور پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے لیے تحریک کشمیر ناروے کے اراکین سمیت تمام حاضرین نے حاجی ناصر صاحب کا دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
تحریک کشمیر ناروے کے منتظمین نے حاجی ناصر صاحب سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جن کی تشریف آوری سے یہ مشاورتی اجلاس کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔
خصوصی رپورٹ: میڈیا ایڈوائزر تحریک کشمیر ناروے انعام الحق سیٹھی۔