ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد

0

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک پر آئرلینڈ میں 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

آئر لینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) کی جانب سے یہ جرمانہ یورپی ٹک ٹاک صارفین کا ڈیٹا یورپین اکانومک (ای ای اے) سے چین منتقل کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک نے ای ای اے صارفین کے ڈیٹا کی چین منتقلی کے حوالے سے یورپی یونین کے جی ڈی پی آڑ قواعد کی خلاف ورزی کی۔

جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ ٹِک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنا ڈیٹا پروسیسنگ جی ڈی پی آر کے تحت لانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی روک دی جائے گی۔

پہلے ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے ای ای اے صارفین کا ڈیٹا چین میں موجود سرور میں ذخیرہ نہیں کیا ہے لیکن گزشتہ ماہ کمپنی نے ڈی پی سی کو ایک مسئلے کے متعلق آگاہ کیا کہ فروری میں کمپنی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ای ای اے یوزر دیٹا چین میں سرورز میں اسٹور ہوا ہے۔

بعد ازاں ٹک ٹاک نے ڈی پی سی کو بتایا کہ سرور پر موجود ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں