0

یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے حال ہی میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یوٹیوب کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔ تاہم، صارفین کو اس اپ ڈیٹ شدید بیٹری مسائل کا سامنا ہے۔

کارکردگی کی بہتری میں پلے بیک پرفارمنس کو اعلیٰ ریزولوشن میں دِکھانا جبکہ مخصوص اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاور کی کم کھپت شامل تھی۔

فوربز کے مطابق کچھ یوٹیوب صارفین کا کہنا تھا کہ جب سے گوگل نے dav1d نامی سافٹ ویئر اپ گریڈ کو یوٹیوب ایپ میں فعال کیا ہے ان کی بیٹری کی کارکردگی بہت خراب ہوگئی ہے۔

dav1d نامی اپ ڈیٹ مارچ 2024 میں گوگل پلے سسٹم اپ ڈیٹ میں پیش کی گئی تھی۔

لنکڈ ان پر ایک پوسٹ میں گوگل سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ منیجر عارف ڈکیسی کا کہنا تھا کہ dav1d کو استعمال کرنے والی متعدد ڈیوائسز 720p30 کو ڈیکوڈ کر سکتی ہیں۔

اپ گریڈ کے لیے اہل اینڈرائیڈ ڈیوائسز وہ ہیں جن میں پہلے سے مشہور ہوتے اے وی 1 ویڈیو فارمیٹ کے لیے ہارڈویئر سپورٹ موجود نہیں ہے۔ فی الحاص صرف نئی ڈیوائسز میں بلٹ-ان سپورٹ موجود ہے۔ اور اس کی وجہ سے متعدد پرانی ڈیوائسز بیٹری تیزی سے ختم ہوئے بغیر یوٹیوب استعمال کرنے میں مشکل کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں