0

بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار

جنیوا: ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تغیر مزدوروں کی ذہنی صحت میں مسائل کا سبب بن رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایک ایجنسی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے مطابق شدید موسم، موسمیاتی تغیر کے سبب ہونے والی تباہی اور شدید گرمی، یہ تمام عوامل بے چینی، ڈپریشن اور پوسٹ ٹراماٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

تازہ ترین رپورٹ میں آئی ایل او کا کہنا تھا کہ مزدوروں ممکنہ طور پر معاشی اور کام کی زیادتی کے مسائل اور ان کی برادری کے مستقبل سے امید ختم ہونے کے متعلق دباؤ مین مبتلا ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مزدوروں میں صحت کی متعدد کیفیات کا تعلق موسمیاتی تغیر سے پایا گیا ہے جن میں کینسر، قلبی مرض، تنفس کی بیماریوں اور ذہنی صحت کے مسائل سمیت دیگر شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تغیر کے خطرات کچھ مزدوروں کی معاشی صورتحال خراب کر کے ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے کاشتکار اور ماہی گیر بالترتیب فصل کی کم پیداوار اور مچھلیوں کی کم تعداد کے مسئلے سے دوچار ہوسکتے ہیں جس کے سبب ان کی زندگی مشکلات کی زد میں آئے گی جس سے بے چینی اور ڈپریشن جنم لے گا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں