0

برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل

ڈوڈلی: برطانیہ میں ایک فلیٹ کیلئے برائے فروخت کا اشتہار لگایا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور اس کی وجہ اس کے اندر ایک جیل نما کمرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک گھر جو 750 پاؤنڈز (934 دالرز) ماہانہ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، ایک منفرد اندرونی ڈیزائن کیلئے کافی توجہ حاصل کررہا ہے، ایک ذاتی جیل۔

یہ گھر برطانیہ کے علاقے ڈوڈلی میں واقع ہے جہاں ایک پولیس اسٹیشن کی عمارت کو فلیٹس میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اسے فروخت کیلئے مقامی اسٹیٹ ایجنسی ’ٹیلر اسٹیٹ‘ اور ’لیٹنگز ایجنٹس‘ نے پیش کیا ہے۔

پولیس اسٹیشن کو 2017 میں بند ہونے کے بعد فلیٹس کی عمارت میں تبدیل کر دیا گیا تھا لیکن تعمیر کے وقت معمار نے اس مخصوص فلیٹ کو ڈیزائن کرتے وقت کم از کم ایک جیل خانے کو اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس فلیٹ کے غیر معمولی ڈیزائن نے سوشل میڈیا صارفین کی کافی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے جو اس جیل کو استعمال کرنے کے بارے میں دلچسپ خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ کرنے والے صارف نے لکھا کہ جب بچے بہت پریشان کررہے ہوں نہ تو یہ جیل انہیں خاموش کرانے کیلئے کافی مفید ہے۔ صارف نے مزید لکھا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اسکیلئے لوگ زیادہ رقم دینے کو بھی تیار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں