0

اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش

میلانو: اٹلی کے شہر میلان میں آدھی رات کے بعد آئس کریم کھانے پر پابندی سے متعلق ایک بِل پیش کیا گیا ہے جس میں رہائشیوں کے سکون کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔

رات گئے آئس کریم کھانا اٹلی کی ثقافت کا ایک حصہ ہے لیکن شہر میلان میں متعارف کرائے جانے والے ایک نئے قانون کے تحت یہ کلچر خطرے سے دوچار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر میلان کی مقامی حکومت کی جانب سے ایک قانونی بِل اسمبلی میں جمع کرایا گیا ہے جسے اگر منظور کرلیا جاتا ہے تو اگلے ماہ آدھی رات کو آئس کریم کھانے پر پابندی عائد ہوگی۔
پابندی کا مقصد آدھی رات کو سڑکوں پر شور مچانے والے گروپوں کو روکنا ہے جس کی وجہ سے دیگر شہریوں کے آرام میں خلل پڑتا ہے۔

پابندی کا اطلاق گھر لے جانے والے کھانے جیسے پیزا اور مشروبات وغیرہ پر بھی ہوگا۔

شہر کے ڈپٹی میئر مارکو گرینیلی کا کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد سماجی، تفریح سرگرمیوں ​​اور رہائشیوں کے امن و سکون کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں