0

موجودہ دور کے گانوں میں کم ذخیرہ الفاظ اور تکرار زیادہ ہے، تحقیق

ویانا: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آج کے مقبول گانوں اور پرانے گانوں کا اگر موازنہ کیا جائے تو موجودہ دور کے گانوں میں بڑی تبدیلیاں آگئی ہیں۔

سائنسی رپورٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، جب آج کے مقبول گانوں کا پچھلی دہائیوں کے 40 بہترین گانوں سے موازنہ کیا جائے تو موجودہ دور کے گانوں میں گزشتہ 50 سالوں میں اہم تبدیلیاں آچکی ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ دور کے مقبول گانوں کے بول ماضی کے گانوں کے مقابلے میں زیادہ آسان اور ان میں زیادہ تکرار موجود ہے۔

مطالعے کی سینئر مصنف اور آسٹریا کی یونیورسٹی آف انسبرک میں کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر، ایوا زینجرلی نے کہا کہ موجودہ گانوں میں الفاظ کی زیادہ تکرار اور آسانی ہے جس میں کوئی گہرائی نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے تحقیق میں پایا ہے کہ یہ تبدیلی یا گلوکاروں میں یہ رجحان 1970 کے بعد آیا ہے اور یہ رجحان انگریزی زبان کی پانچ مقبول ترین موسیقی کی اقسام میں شامل ہے جیسے پاپ، راک، ریپ، R&B اور کنٹری۔

ایوا اور ان کے ساتھی محققین نے 1970 اور 2020 کے درمیان ریلیز ہونے والے 353,320 معروف گانوں کے بول کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے ان گانوں کی لسانی خصوصیات جیسے دہرائے جانے والے الفاظ کا تناسب، جذباتی پیغامات ، قابل فہم بول اور ذخیرہ الفاظ کا تجزیہ کرنے کیلئے AI کا استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں