اہلسنت مسجد اوسلو( ناروے ) میں غزہ کے نہتے بے سہارا مسکینوں مظلوموں یتیموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا کی سب سے بڑی تنظیم ایس این پی (SNP)کی طرف سے اوسلو مسلم کمیونٹی کے ساتھ بڑی بیٹھک

0

اوسلو (ناروے) میں آج بروز منگل مرکزی جماعت اہلسنت مسجد میں غزہ کےمظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پر امن مظاہرے کی منصوبہ بندی، بڑی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔

اس شاندار پروگرام کی نقابت کے فرائض ایس ایم پی ناروے کے سینیئر رہنما جناب محترم محسن راجہ نے سر انجام دیے،پروگرام کا باقائدہ آغاز قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سےہوا جسکا شرف جماعت اہل سنت کے امام و خطیب جناب محترم سید نعمت علی شاہ بخاری نےحاصل کیا۔

پاک ناروے نیوز

آج کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد غزہ میں
مظلوم مسلمان بہن بھائیوں پر اسرائیل کی جارحیت ان کے مظالم اور بربریت کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ اوسلو کی مسلم کمیونٹی اور تمام فلاحی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا

اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں پر جو ظلم روا رکھا ہوا ہے اس وجہ سے امت مسلمہ انتہائی مشکل اور تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہے، بحیثیت ایک امت کے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر اآواز اٹھائیں

آئیے ہم سب ملکر ناروے میں موجود تمام مسلم اور دیگر کمیونٹیز اور تنظیموں کو ایک مشترکہ اجتماع کے لیے ناروے کی گورنمنٹ سے اپیل کریں کہ وہ ہمارا ساتھ دے کر فلسطین کہ غیور مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔

آج کے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ مختلف رفاعی تنظیموں, مذہبی کمیونیٹیز ,نےبھرپور شرکت کی, جن میں ایس این پی ناروے کی قیادت میں , اسلامک کلچرل سنٹر ناروے , اسلام نیٹ ناروے , امداد ریلیف ناروے ، معمولی ناروے , آئی ار این ناروے , ایم دے این ناروے ، مرکزی جماعت اہلسنت ناروے ، رابطہ اسلامیہ ناروے ، بے قصور ناروے ، فيروست مسلم سنٹر ناروے ، پاک ناروے فورم ، پاکستان یونین ناروے ، اسلام آباد ویلفیئر سوسائٹی ناروے ، دار المصطفیٰ ناروے ، مسلم سینٹر مورٹینسروڈ مسجد ناروے ، اسلامک سنٹر ستوونر ناروے ، مسلم سینٹر لیندے رد مسجد ناورے ، لیلے استرم مسجد ناروے ، ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل ناروے ، مسجد انجمن حسینیہ فيروست ناروے ، الخدمت یورپ ناروے ، تحریک کشمیر ناروے،
نور ریلیف نور پاک میڈیا ناروے،
شامل ہیں۔

ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو جلد سے جلد آزادی کا سورج دیکھنا نصیب فرمائے، جو بھی ظالم ان پر ظلم کی داستانیں رقم کر رہے ہیں اللہ ان ظالموں کو نیست و نابود فرمائے، اللہ پاک ہمارے مسلمانوں کی مدد فرمائے آمین ثم آمین!
خصوصی رپورٹ : انعام الحق سیٹھی

پاک ناروے نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں