0

قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن کر رہ گئی، ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاپ آرڈر بلے باز عثمان خان اور فخر زمان ٹی20 فارمیٹ میں تیسرے نمبر کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو چوتھی پوزیشن پر کھلانا چاہتی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے کئی ارکان وکٹ کیپر بیٹر کی پوزیشن تبدیل کرنے کے حق میں ہے تاہم کپتان بابراعظم اس سے متفق نہیں ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ صائم ایوب کی کارکردگی میں ناکامی کی صورت میں رضوان اننگز کا آغاز کریں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رضوان اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی سے پریشان ہیں کیونکہ وہ اس پوزیشن پر اچھی کارکردگی مظاہرہ کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔

دوسری جانب کمزور کیوی سائیڈ کیخلاف فخر زمان کو تاحال موقع نہیں مل سکا ہے جبکہ عثمان خان محض دو میچز میں 12 رنز بناسکے ہیں۔

رضوان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی20 سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں