پاکستان یونین ناروے کے پلیٹ فارم سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پی ایف یو جے کے صدر اور سینئر صحافی افضل بٹ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا
پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چودھری قمر اقبال بٹ صاحب نےناروے آمد اور آج کی تقریب میں خصوصی شمولیت پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پی ایف یو جے کے صدر اور سینئر صحافی افضل بٹ صاحب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے محترم افضل بٹ صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح صحافی پاکستان میں فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج افضل بٹ صاحب ہمارے سامنے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ عملی صحافت اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے افضل بٹ صاحب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کا کہنا تھا کہ افضل بٹ صاحب نے ہر پلیٹ فارم پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کیا جس کے لیے ہم ان کے انتہائی شکر گزار ہیں, چودری قمر اقبال بٹ صاحب کا کہنا تھا کہ افضل بٹ صاحب نے پیکا ایکٹ کے خلاف جس طرح آواز اٹھائی اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آج کے اس خاص موقع پر چودھری قمر اقبال بٹ صاحب نے صحافتی خدمات کے اعتراف میں چودری افضل بٹ صاحب کو خوبصورت شیلڈ پیش کی۔

آج کے اس خوبصورت پروگرام میں سفارت خانہ پاکستان ناروے کے ویلفیئر کمیونٹی کونسلر آصف حمید صاحب نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی, اس خصوصی تقریب میں مدعو کرنے پر انہوں نے منتظمین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
ایمبیسی آف پاکستان کے ویلفیئر اتاشی جناب آصف حمید نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے آپ لوگوں کا جو کردار ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ جی ہم ڈپلومیٹک فورم پہ جب بھی کہیں بیٹھتے ہیں تو آپ لوگوں کی جو ورکنگ ہے آپ لوگوں کے جو کارنامے ہیں ان کو سن کے میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر اس وقت حالات کافی کشیدہ ہیں، اگر بھارت نے کوئی ایسی غلط حرکت کی تو پاکستان کی فوج اسکو منہ توڑ جواب دیے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک ناروے نیوز کے چیئرمین جناب شاہد جمیل نے اپنے خطاب میں پاکستان یونین آف ناروے کے صدر جناب قمر اقبال بٹ کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ پاکستان یونین ناروے کے صدر جناب چودھری قمر اقبال بٹ صاحب کی 30 سال کی انتھک جدوجہد اور ان کی گراں قدر خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان یونین ناروے کے صدر جناب چودھری قمر اقبال بٹ نے گزشتہ 30 سالوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اس کا وقار ہمیشہ سر بلند رکھا اور دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستانیوں کی ہمیشہ ہمیشہ مدد کی ان کی اس اعلی کارکردگی پر شاہد جمیل نے پاکستان گورنمنٹ سے ان کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے-
آج کی اس شاندار تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی راہنماؤں اور صحافی برادری سمیت اہل قلم کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ایم ڈی اوسلو پراپرٹی سنٹر شیخ طارق محمود آف لالہ موسیٰ، ملک پرویز، چودھری طارق رشید، علی شاہ نواز، ادریس لاہوری، چودھری اصغر ڈھکر، چودھری اکرم سیکریالی، ڈاکٹر ندیم، شاہد جمیل سی ای او پاک ناروے نیوز میڈیا گروپ، ڈاکٹر جمیل چودھری،
توقیر ، صدر پاکستان کمیونٹی ناروے چودھری اظہر اقبال رندھیر، سینیئر نائب صدر تحریک انصاف گجرات، سید خالد حسین شاہ، چودھری بشیر آف حاجی وال، شہزاد غفور بٹ، سینئیر صحافی ناصر اکبر (جیو/ جنگ)، عقیل قادر (دنیا نیوز)اور دیگر نے شرکت کی۔