آئی پی ایل ٹیم لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی، مگر کیوں؟

0

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم سن رائزرز حیدرآباد لیگ چھوڑ کر مالدیپ روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کی انتظامیہ نے مسلسل شکستوں کے بوجھ سے کھلاڑیوں کو نکالنے کیلئے ٹورنامنٹ کے دوران مالدیپ بھیج دیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے فرنچائز انتظامیہ نے یہ انوکھا طریقہ متعارف کروایا ہے، ادھر ٹیم کے پلئیر اور انکے اہلخانہ کو مالدیپ کے لگژری ریزوٹ میں قیام کروایا گیا ہے۔

کھلاڑیوں نے مالدیپ میں واٹر اسپورٹس اور تفریح سے لطف اٹھایا جبکہ ریسورٹ اسٹاف نے پلئیرز کا شاندار استقبال کیا۔

فرنچائز کے اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ رواں سیزن میں ابتک سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 9 میچز میں سے محض 3 فتوحات حاصل کرسکی ہے جبکہ انکا اگلا معرکہ 2 مئی کو گجرات ٹائٹنز کیخلاف شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں