0

قدرتی آفات میں انسانوں کو بچانے والے سائبورگ کاکروچ

سنگاپور: سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے روبوٹ کا دماغ والے سائبورگ کاکروچ بنائے ہیں جن کو زندگیاں بچانے کی خاص تربیت دی گئی ہے۔

سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ہوم ٹیم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نینیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی اس ایجاد کو قدرتی آفات آنے کے بعد چھوٹی چھوٹی دراڑوں میں بھیج کر ملبے میں پھنسے افراد کے متعلق اہم معلومات کو حاصل کیا جا سکے گا۔

زندہ کاکروچ کی پشت پر موجود یہ ٹیکنالوجی ایک پینل کی صورت نصب ہے جو انفرا ریڈ کیمرا اور متعدد سینسرز کو ڈیٹا بھیجنے اور اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتاہے۔

پینل کے الیکٹروڈز کاکروچ کے اعصابی نظام کے اوپر لگائے گئے ہیں اور اس کو انسان بغیر کسی مشکل کے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

’بگ بیک پیک‘ نامی یہ سینسر، بیٹری اور کیمرا مجموعی طور پر چھ گرام سے بھی کم وزن رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ کاکروچ ان کو باآسانی اٹھا سکیں گے۔کاکروچ چھوٹی جگہوں سے باآسانی گزر سکتے ہیں اور اس کے سبب ملبے تلے دبے افراد تک پہنچنے کے عمل میں کم وقت صرف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں