راجہ عمر عاشق صاحب آف سدوال رشتہِ ازدواج سے منسلک ہو گۓ

0

اوسلو شہر کی معزز و معروف شخصیت جناب محترم راجہ مدثر عاشق کے چھوٹے بھائی اور جناب محترم راجہ عاشق حسین آف سدوال کے فرزند جناب محترم راجہ عمر عاشق بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گۓ

شادی کی پروقار تقریب آج بروز سوموار ہاگن ستواہ شادی ہال اوسلو میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان سے ویلفیئر اتاشی جناب محترم آصف حمید تھے۔

اس پرمسرت تقریب کا آغاز باقاعدہ قران مجید فرقان حمید کی تلاوت سے جس کا شرف
حافظ عدیل احمد صاحب نے حاصل کیا ۔

غوثیہ مسلم سوسائٹی اوسلو کے سابقہ امام و خطیب جناب محترم مفتی زبیر تبسم صاحب نے ماشاءالله دونوں خاندانوں کے لیے اجتماعی دعا فرمائی اللہ تعالی انکو آپس میں پیار و محبت سے رہنا نصیب فرمائے آمین بچوں کے بہتر مستقبل اچھےاور نیک نصیب اطمینان و خواہشات کا اظہار اتنی اچھی پرخلوص دعاؤں کے ساتھ کیا اللہ ہمارے ان بچوں کے نصیب اپنی رحمت سے بہتر فرمائے انکو خوشیاں عطا فرمائے اور سلامت رکھے آمین!

باقى مہمانوں میں ماشاءاللہ فیملی کے تمام افراد کے علاوہ دوست احباب مذہبی، سیاسی، سماجی افراد نے بھرپور شرکت کی راجہ مدثر عاشق صاحب نے تمام مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اللہ آپ سبکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین!

میری طرف سے پوری فیملی کو شادی کی بہت مبارک ہو آمین ثم آمین !
آپ سبکی دعاؤں کا طلبگار انعام الحق سیٹھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں