بہن بھائیوں سے اچھے تعلقات عمر میں اضافہے کا سبب بن سکتے ہیں

0

بہن بھائیوں سے اچھے تعلقات صرف جذباتی سکون ہی نہیں دیتے، بلکہ سائنس اور تحقیق کے مطابق یہ زندگی کو لمبا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کیسے بہن بھائیوں میں آپسی محبت اور اچھا تعلق عمر میں اضافہ کر سکتا ہے:

1. ذہنی دباؤ (Stress) میں کمی؛ بھائی بہنوں سے بات چیت اور جذبات بانٹنے سے ذہنی سکون ملتا ہے۔ ذہنی دباؤ میں کمی کا مطلب ہے دل کی صحت بہتر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنا بھی ہے۔ اسی طرح قوتِ مدافعت بھی مضبوط ہوتا ہے۔

2. محبت اور سوشل سپورٹ؛ سوشل تعلقات مضبوط ہوں تو اکیلا پن (loneliness) کم ہوتا ہے جو بڑی عمر میں ایک بڑا خطرہ ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جن افراد کے قریبی رشتے مضبوط ہوتے ہیں، ان کی زندگی کی اوسط مدت زیادہ ہوتی ہے۔

3. جذباتی اظہار اور اعتماد؛ بہن بھائی اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جن سے ہم بے جھجھک بات کرتے ہیں۔ جذبات کو دبانے کی بجائے جب انسان اظہار کرتا ہے تو ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، جو دل اور دماغ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

4. عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ رشتہ نبھانا؛ بڑے ہونے پر بہن بھائی زندگی کا مستقل سہارا بنتے ہیں۔ بیماری، پریشانی یا بڑھاپے میں یہ رشتہ انسان کو جذباتی طاقت دیتا ہے جو کہ زندگی کو طویل کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں