پاکستان کرکٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی جانب سے شاندار مینا بازار پروگرام کا انعقاد

0

پاکستان کرکٹ اینڈ کلچر سوسائٹی کی جانب سے شاندار مینا بازار کا پروگرام سٹاک ہوم کے نواحی علاقے ہالنٹا میں منعقد کیا گیا

اس خوبصورت پروگرام میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت اہل ذوق کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مینا بازار کی اس تقریب میں بچوں کے لیے میوزیکل چیئر کا پروگرام بھی تھا، جس میں شریک بچوں کو چاکلیٹ کے تحفے دیے گۓ، اس تقریب میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے، ثقافتی پروگرام میں پاکستانی ، انڈین کھانوں، کپڑوں اور زیورات کے بڑی تعداد میں سٹالز بھی لگائے گئے۔

تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں چوہدری ظفر اقبال، لیاقت علی خان، ڈاکٹر نواز احمد، رضوان ڈار، حافظ سجاد احمد، یوسف سائیی، خواجہ ابوبکر اور بہت سی دیگر شخصیات شامل تھیں جنہوں نے اس شاندار اور کامیاب مینا بازار کو پیش کرنے پر سوسائٹی کے صدر خواجہ مقصود احمد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

خصوصی روپورٹ: ارشد خاں ملتانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں