0

بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنے والے سلیکٹرز نے انہیں دوبارہ کپتان بنادیا

ماضی میں بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر تنقید کرنے والے سلیکٹرز نے انھیں دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ کردیا۔

ایک ماہ قبل ٹی وی پروگرام میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا تھا کہ بابراعظم میں قیادت کی صلاحیت نہیں ہے، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں، ان کو کپتان نہیں بلکہ بطور پلیئر کھیلنا چاہیے۔

اس پر میزبان نے کہا کہ اگر آپ کی یہ بات وائرل ہوگئی تو یہ نہ کہنا کہ میں نے کہا ہی نہیں تھا، سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بھی 4 ماہ قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم 4 سال کپتان رہے لیکن انکی قیادت میں پاکستان کوئی آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹ نہیں جیت سکا۔

یاد رہے کہ یہ دونوں سابق کرکٹرز اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، انھوں نے اتوار کو شاہین شاہ آفریدی کو فارغ کرتے ہوئے بابراعظم کو دوبارہ قومی ٹی20اور ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں