0

کے پی اسمبلی؛ مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

پشاور: مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے سے متعلق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

علی عظیم آفریدی کی وساطت سے اسپیکر نے نظرثانی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا ہے لیکن اسپیکر صوبائی اسمبلی کے پاس اجلاس بلانے کے لیے ابھی تک ریکوزیشن نہیں آئی جبکہ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ممبران سے حلف لیا جائے۔
درخواست گزار کے مطابق نہ اسمبلی کا اجلاس ہے اور نہ ریکوزیشن آئی ہے اس طرح ممبران سے حلف کیسے لیا جائے لہٰذا عدالت فیصلے پر نظرثانی کرے۔

درخواست میں صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن، سیکریٹری قانون اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں