0

شانگلہ میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث گروہ گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز پرحملے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل داسو میں چینی شہریوں پر حملے کا ذمہ دار گروپ ہی شانگلہ خود کش حملے میں ملوث نکلا۔ حملے کے 3 سہولت کار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خود کش بمبار کی گاڑی پیٹرول پمپ پر کئی روز کھڑی رہی۔ گاڑی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے اہم معلومات حاصل کر لیں۔ جس ہینڈلر نے گاڑی حاصل کی سی ٹی ڈی نے اس کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت کو چینی شہریوں پرحملے کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

شانگلہ میں گزشتہ ماہ غیر ملکیوں کی گاڑی پرخود کش حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں