روسی صدرولادیمیر پوٹن سے حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی نژاد روسی یرغمالی نے ملاقات کی اور قید کے دوران کا حال سنایا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن نے یرغمالی الیگزینڈر تروفانوف سے کہا کہ آپ کی واپسی فلسطینی عوام اور مختلف تنظیموں کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات کے باعث ممکن ہوئی ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں حماس کی قیادت اور اس کے سیاسی دفتر کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے جن کے تعاون بغیر آپ کی رہائی ممکن نہیں تھی۔
جس کے جواب میں رہائی پانے والے یرغمالی نے صدر پوٹن سے حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی۔
روسی صدر نے الیگزینڈر ٹروفانوف کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ پروردگار کا شکر ہے کہ آپ صحیح سلامت واپس آ چکے ہیں۔