0

2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی

مینیسوٹا: امریکا کی معروف جڑواں بہنیں ایبی اور ہینسل کے دھڑ ایک اور سر 2 ہیں جنھوں نے 3 سال قبل امریکی فوجی سے شادی کرلی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جڑواں بہنوں ایبی اور ہینسل نے 2021 میں امریکی فوجی جوش بولنگ کے ساتھ خفیہ طور پر شادی کی تھی لیکن اس کی تصدیق اب دونوں کی سوشل میڈیا پروفائل فوٹو سے ہوئی۔

ایبی اور ہینسل نے اپنی فیس بک پروفائل تصویر تبدیل کی ہے جس میں وہ عروسی لباس پہنے ہوئے ہیں اور گرے سوٹ پہنے ہوئے جوش بولنگ نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں وہ ایک دوسرے سے نظریں ملائے اور ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بولنگ کے فیس بک پیج پر ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا تھا جس میں جوڑے کو اپنی شادی کے استقبالیہ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایبی اور ہینسل کی پیدائش 1990 میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ سرجری کے دوران بچیوں کے بچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے جس پر والدین نے جڑواں بچیوں کی سرجری نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

خوش قسمتی سے 34 سالہ جڑواں بہنوں نے ایک دوسرے کے ساتھ جینے کا طریقہ سیکھ لیا۔ دونوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے اور وہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک اسکول میں پڑھاتی بھی ہیں۔

خیال رہے کہ جوش بولنگ کی یہ دوسری شادی ہے اور وہ ایک بچی کے باپ بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں