سابق صدر جو بائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب میں سابق صدر جوبائیڈن نے موجودہ دور کو امریکیوں کے لیے ایک کڑا اور مشکل دور قرار دیدیا۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ ملک کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکیوں کی زندگی میں نئی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے دوست ملکوں کو کھو رہا ہے۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ خدشہ ہے کہیں دنیا کی قیادت کرنے والا امریکا موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تنہا نہ رہ جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تجارتی جنگ کا خمیازہ امریکی عوام کو بھگتنا ہوں گے۔ حالات مثبت اشارے نہیں دے رہے ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ہزاروں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں، متوسط طبقہ اور ملازمت پیشہ مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہم عمروں (بزرگ شہریوں) کا بھی خیال نہں رکھا اور معمر شہریوں کو بہت نقصان پہنچا ہے۔