ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز کی درخواست پر سماعت

0

اسلام آباد:ٹیرف میں کمی کے لیے 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی نیپرا میں مشترکہ درخواست پر سماعت جاری ہے۔

چئیرمین وسیم مختار کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے بگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس پر سماعت مکمل کر لی جبکہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والی 2 آئی پی پیز اور سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ آئی پی پیز سے نظرثانی کی منظوری کی صورت میں 3 روپے فی یونٹ تک فرق پڑے گا۔

سماعت کے دوران، حکام کا کہنا تھا کہ نظر ثانی سے قبل بگاس کا ٹیرف 17 روپے 13 پیسے تک ہے اور نظر ثانی کے بعد ٹیرف 13 روپے 05 پیسے تک آجائے گا، قیمتوں پر کمی یا اضافے کے اثرات میں روپے کی قدر کا کردار ہوگا۔

بگاس سے بجلی پیدا کرنے والے 9 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا اتھارٹی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں