0

ڈونلڈ لو نے سائفرکے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام جھوٹ قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ سائفرکے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام جھوٹ ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید بھی تصدیق کرچکے کہ سائفر کا الزام جھوٹ ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور امریکا پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں نے سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان میں معاشی ریفارمز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مداخلت یا دھوکا دہی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، مبینہ سائفرلیک کا معاملہ درست نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں