سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان طلاق کی خبریں کچھ ماہ سے تواتر کے ساتھ زیر گردش ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طلاق کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی اور جوڑے نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ شانہ بشانہ نظر آنے والی مشیل اوباما نے اب سیاسی سرگرمیوں سے خود کو الگ کرلیا ہے۔
مشیل اوباما اب اہم سرکاری ایونٹس میں بھی اپنے شوہر بارک اوباما کے ساتھ نظر نہیں آ رہی ہیں۔
اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں مشیل اوباما نے ان تمام سوالات اور شکوک و شبہات پر کھل کی گفتگو کی ہے۔
مشیل اوباما نے سیاسی سرگرمیاں ختم کردینے سے متعلق بتایا کہ ان کی تمام تر توجہ اپنے فلاح و بہبود کے پروجیکٹس پر مرکوز رہی ہے۔
بارک اوباما کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ اب میری بیٹیاں بھی بڑی ہوگئی ہیں تو اب میں اپنے اہداف اور ترجیحات پر توجہ دے رہی ہوں۔
سابق امریکی صدر کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر پوچھے گئے سوال کو مشیل اوباما نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لوگ ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔