0

پاکستان ٹیم میں قیادت کی تبدیلی! شاداب سوال پر نالاں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کے سوال پر نالاں ہوگئے۔

گزشتہ روز میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ نئے کپتان کو ایک سیریز قبل متعارف کروایا گیا، بدقسمتی سے ہم ہار گئے لیکن قیادت میں تبدیلی کے بعد ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ہمیں اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کو کپتانی دیتے ہیں تو چیزیں فوری نہیں بدلتیں، اس میں وقت لگتا ہے! ہم چاہتے ہیں کہ بہت سی چیزیں فوری طور پر بدل جائیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ کپتانی میں بدلاؤ کے بعد ہمیں شروع میں زیادہ تر شکستیں ہوتی ہیں اور یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ہم ان ناکامیوں کو کیسے قبول کرتے ہیں۔

شاداب خان نے کہا کہ ہم نے شاہین کو سیریز دی ہے، اور ہم اس کی کپتانی تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے! کپتانی کا مناسب موقع دینا چاہیے کیونکہ ہم تجربہ اور جیت دونوں چاہتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے ہمیں جن کھلاڑیوں کو لیکر چلنا ہے اسکا چناؤ ہوجانا چاہیے تاکہ ہم میگا ایونٹ کی تیاریوں کو تیز کرسکیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو دو بار ٹائٹل جتوانے والے شاہین شاہ آفریدی رواں سیزن کے 10 میچز میں محض 1 فتح سمیٹ سکے جبکہ 8 میں شکست اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں