0

انسانی سرجنز سے زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف

میری لینڈ، امریکا: سائنسدانوں نے طب کے شعبے میں ایک ایسا روبوٹ متعارف کروایا ہے جو انسانوں سے بہتر سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریک محققین کی ایک ٹیم نے روبوٹ سرجن تیار کیا ہے۔ یہ انسانی جسم کے اندر انتہائی حساس مقامات سے کینسر کی رسولیوں (ٹیومر) کو نکال سکتا ہے جو کہ کئی انتہائی تجربہ کار سرجنز کے لیے بھی چیلنج ہوتا ہے۔

سرجری میں ٹیومر کو نکالتے وقت اس کا بات کو ترجیح دی جاتی ہے کہ صحت مند بافتوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جائے جبکہ کینسر والے خلیوں کو ایسے ختم کیا جائے کہ وہ دوبارہ واپس پیدا نہ ہوسکیں۔

یہ ایک مشکل آپریشن ہوتا ہے خاص طور پر جب متاثرہ جگہ گردن، سر یا دیگر نازک مقامات ہوں۔ یہ زیادہ تجربہ کار سرجنز کیلئے بھی ایک تناؤ سے کم نہیں۔

تاہم اب یہ مسئلہ جلد ہی ماضی کا حصہ بننے جارہا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ایک آٹونومس سسٹم فار ٹیومر ریسیکشن (ASTR) متعارف کرایا ہے جو ایک قسم کا روبوٹ ہے۔

اسے امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے جو کہ جسم کے نازک مقامات پر کینسر کی سرجری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ سرجن ٹیومر کو درستگی کے ساتھ نکالنے میں انسانی سرجنز کے جتنا یا ان سے بھی زیادہ ماہر ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں