0

ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی نہ پکا رہا ہوتا، انورمقصود کا تشدد کی خبروں پرردعمل

کراچی: سینئر مزاح نگار اور میزبان انور مقصود نے خود پر تشدد کی افواہوں کی تردید کردی۔

انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی ویڈیو میں انور مقصود دیگچی میں چمچا چلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں ابھی بریانی پکا رہا ہوں ۔ اگر میری ہڈی ٹوٹی ہوتی تو میں بریانی کیسے پکا سکتا تھا۔ اگر میں زخمی ہوتا تو دوسرے لوگ تین دن تک میری بریانی پکا رہے ہوتے۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا اور ان پر تشدد کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ انور مقصود نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انور مقصود نے نے مزید کہا کہ میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں لوگوں نے فون کالز کے ذریعے ان افواہوں سے متعلق بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں