0

بالی وڈ کے تین سپر اسٹارز کو ایک ساتھ نچانا مکیش امبانی کو کتنا مہنگا پڑا؟

جام نگر: بھارتی بزنس ٹائیکون مکیشن امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں بالی وڈ کے تین سپر اسٹار عامر، شاہ رخ اور سلمان نے ایک ساتھ گانے پر رقص کرکے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

فلمی شائقین کافی عرصے سے اس بات کے منتظر تھے کہ تینوں خانز کو ایک ساتھ دیکھا جائے اور ان کا یہ خواب مکیش امبانی نے پورا کردیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اننت امبانی کی شادی میں تینوں سپر اسٹارز نے بھرپور شرکت کی اور تقریبات میں پرفارم کرنے کا ایک روپیہ بھی چارج نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں خانز کو ایک ساتھ اسٹیج پر پرفارمنس کیلئے راضی کرنا مشکل تھا لیکن وہ راضی ہوگئے اور انہوں نے اس کیلئے کوئی پیسہ لینے سے بھی انکار کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں