پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں پریزینٹر کی خدمات سرانجام دینے والی ایرن ہالینڈ کو کراچی میں رکشے کی سواری پسند آگئی۔
فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے کراچی کی سڑکوں پر گھومتے رکشے کی سواری کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ آجاؤ چلیں!۔
اس سے قبل ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران متعدد درگاہوں اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا تھا، جسکی تصویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔
مزید پڑھیں: ایلیسی پیری نے چھکا لگاکر اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی اہلیہ اور 2013 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل پانے والی ایرن پی ایس ایل کے کئی سیزن کور کرچکی ہیں، پاکستان میں انکے مشرقی انداز میں ملبوس ہونے کی وجہ سے ان کی فین فولونگ میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔