0

اسپورٹس کار کے چھوٹے ماڈلز جو کئی اصلی گاڑیوں سے بھی مہنگے ہیں

برسٹل: برطانیہ میں ایک کمپنی ہے جو مشہور اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈلز تیار کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور جس کے ماڈلز بہت سی اصلی گاڑیوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔

برطانوی کمپنی جس کا نام ’Amalgam‘ ہے، مشہور اسپورٹس کاروں کے چھوٹے ماڈلزتیار کرتی ہے جس میں حقیقی اسپورٹ کاروں کی تمام خصوصیات تفصیلاً شامل ہوتی ہیں۔

املگام کی بنیاد 1995 میں شہر برسٹل میں رکھی گئی تھی جس نے دنیا بھر میں اسپورٹس گاڑیوں کے چھوٹے اور تفصیلی ماڈلز کی تیاری کے حوالے سے شہرت پائی ۔ کمپنی کی فیراری، لیمبورگنی اور آسٹن مارٹن جیسی اسپورٹس کار کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بھی ہے۔

املگام کو اسپورٹس کار کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کا ڈیٹا مع ڈئزائنگ کی تصاویر فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ املگام کو گاڑیوں کے پینٹ کوڈز اور رنگوں کے نمونوں تک بھی رسائی حاصل ہے۔

املگام ہر گاڑی کو بنانے کے لیے اعلی معیاری تصاویر اور ڈیجیٹل اسکینز کا استعمال کرتی ہے۔ کمپنی کی 1:8 پیمانے کی گاڑی کو مکمل ہونے میں 10 سے 20 دن لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمت 30,000 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جو کہ ماڈل پر منحصر ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں