پشاور: نگران وزیراطلاعات پختونخوا نے کہا ہے کہ خزانے میں تقریباً 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں۔
نگران وزیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے نگران حکومت کی ذمے داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برآ ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ایک ہی تھی اور تا قیامت ایک ہی رہے گی، جب نگران حکومت نے ذمہ داری سنبھالی تو صوبائی خزانہ خالی تھا سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کے پیسے نہیں تھے، مگر اللہ کے فضل سے اب خزانے میں تقریباً 100 ارب روپے چھوڑ کر جارہے ہیں۔