0

سینیٹ کی 6 خالی نشستوں کیلیے پولنگ 14 مارچ کو ہو گی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پرانتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی 6 نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے 3 ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے۔ وفاق کی نشست پر اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آر او ہوں گے۔
بلوچستان اور سندھ کی نشستوں کےلیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنرز آر او ہوں گے۔

سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں