قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور اظہر علی کراچی کے ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔
مقامی ٹی وی چینل پر اسپورٹس شو ہوسٹ کرنے والے فخر عالم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں پھسنے ہوئے ہیں جبکہ یوٹرن لینے میں مزید گھنٹہ لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج سمجھ آگئی ہے کہ کراچی کے لوگ میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کررہے ہیں، جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے۔
سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ کنٹینر لگاکر راستے بند کردینا ہر چیز کا حل نہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے تاہم ہوم ٹیم کے میچز کے باوجود اسٹیڈیم خالی ہے جبکہ شائقین کی جانب سے کوئی دلچسپی بھی نظر نہیں آرہی ہے۔
قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ملتان اور لاہور سے ہوا تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
We tried our best to get to National stadium Karachi and it was a terrible experience. No defined routes anywhere and every side we tried was closed off with containers causing massive traffic congestion. Authorities are requested to make a sensible traffic flow
Plan